جزیرہ کیش میں پہلی فیملی کار ریس کا انعقاد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i197625-جزیرہ_کیش_میں_پہلی_فیملی_کار_ریس_کا_انعقاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے جزیرہ کیش میں پہلی فیملی کار ریس کا انعقاد ہوا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۵ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • جزیرہ کیش میں پہلی فیملی کار ریس کا انعقاد
    جزیرہ کیش میں پہلی فیملی کار ریس کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے جزیرہ کیش میں پہلی فیملی کار ریس کا انعقاد ہوا ہے

اطلاعات کے مطابق کیش کی ترقی و سرمایہ کاری کمپنی کے کھیل کود اور تعلیمی امور کے انچارج جلالی نے کہا کہ یہ کار ریس سیاحت کی حمایت، کار ریس کلچر کی تقویت، اس میدان میں سرگرم افراد کے درمیان تعاون اورخاندان کے درمیان  خوش گوارماحول بنانے کے مقصد سے منعقد کی گئی-
انہوں نے کہا کہ اس ریس کو مردوں اورعورتوں کے لئے، دو الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا-

اطلاعات کے مطابق اس کارریس میں ایک سو بیس افراد نے شرکت کی-
 کیش کی ترقی و سرمایہ کاری کمپنی کے کھیل کود اور تعلیمی امور کے انچارج جلالی نے مزید کہا کہ اس ریس کے اختتام پر چھ افراد کو انعامات سے نوازا گیا-