Oct ۰۹, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے شام میں داعش کے خلاف روس کی کارروائیوں کا خیر مقدم
    اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے شام میں داعش کے خلاف روس کی کارروائیوں کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں داعش کے خلاف روس کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیاں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران شام میں دہشت گردوں کے مراکز پر روس کے حملوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس نے اس وقت دمشق حکومت کی درخواست پر شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کا فیصلہ کیا جب امریکا کی قیادت میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی داعش کے خلاف کوئی موثر اقدام نہیں کیا۔


ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے فروغ، شام میں داعش کی سرگرمیوں میں وسعت اور پڑوسی ممالک نیز پورے علاقے پر اس کے ناگوار اثرات کے پیش نظر ایران نے مستقل طور پر دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے لئے روس کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف عراق اور شام کی حکومتوں کی مدد جاری رکھے گا۔

ٹیگس