نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا ہند پر ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی مصنوعات پر عائد ٹیرف 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کا اعلان کیا۔ مودی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے لیے مفید قرار دیا
سحرنیوز/ہندوستان: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان پرعائد تجارتی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کر دیا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
مودی نے کہا کہ ٹیرف میں کمی سے ہندوستانی صنعت، برآمدات اور روزگار کو فائدہ ہوگا اور دونوں معیشتوں کے درمیان تعاون مضبوط ہوگا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹرمپ اور مودی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی جس میں تجارت، روس-یوکرین جنگ، توانائی اور تیل کی خریداری جیسے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹرمپ نے وسیع تجارتی معاہدے پر اتفاق کا اعلان کیا، جس میں ٹیرف کی کمی کے علاوہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو بھی کم کیا جائے گا۔