ایران نے قانونی حکومتوں کی حمایت کرکے نسل کشی رکوا دی ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i199268-ایران_نے_قانونی_حکومتوں_کی_حمایت_کرکے_نسل_کشی_رکوا_دی_ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ یمن پر کسی اجازت کےبغیر ہوائی حملے اور اس ملک میں جاری کھلی مداخلت پر اقوام متحدہ کی جانب سے ٹھوس ردعمل کا اظہار نہ کیا جانا ناقابل قبول ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے قانونی حکومتوں کی حمایت کرکے نسل کشی رکوا دی ہے
    ایران نے قانونی حکومتوں کی حمایت کرکے نسل کشی رکوا دی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ یمن پر کسی اجازت کےبغیر ہوائی حملے اور اس ملک میں جاری کھلی مداخلت پر اقوام متحدہ کی جانب سے ٹھوس ردعمل کا اظہار نہ کیا جانا ناقابل قبول ہے

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے تہران میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا کہ یمن پر عام شہریوں کے قتل اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی پر اس ادار ےکی جانب سے کسی قسم کا ٹھوس ردعمل دکھا یا نہ جانا ناقابل قبول ہے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بعض ملکوں کی توسیع پسندی اور جارحانہ عزائم کے نتیجے میں عام شہریوں کا خون بہایا جارہاہے ایسے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی ٹھوس ردعمل نہ آنے سے اس عالمی ادارے کے تعلق سے ذہنوں میں بہت سے سوال اٹھ رہے ہیں -


علی شمخانی نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام اور عراق میں قانونی حکومتوں کی مدد کرکے ان ملکوں میں دہشت گردوں کی پیشقدمی اور نسل کشی کو روکا ہے - انہوں نے شام کے بحران کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی یہ موقف رکھا ہے کہ شام کا بحران فوجی طریقے سے حل نہیں ہوسکے گا اس کے لئے بات چیت کاراستہ اپنایا جائے - ان کا کہنا تھا کہ ایران آج بھی یہی سمجھتاہے کہ شام کا بحران خود شامی گروہوں اورپارٹیوں کے درمیان مذاکرات سے ہی جن میں اغیار کی کوئی مداخلت نہ ہوحل ہوگا -


انہوں نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کو بحران کے حل کے لئے سفارتکاری کےروش کے استعمال کی بہترین مثال قراردیا اور کہا کہ بے پناہ جھوٹے پروپیگنڈوں اور بے بنیاد الزامات کے باوجود یہ بات صاف ہوگئی کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف پرامن مقاصد کے لئے ہی ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنا چاہتاہے اور اس نے کبھی بھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی - انہوں نےیمن کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران بھی یمنی عوام کے نمائندہ گروہوں کےدرمیان مذاکرات سے ہی حل ہوگا ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو یمن پر ہونےوالے ہوائی حملوں اور اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات کی تباہی و بربادی پر اقوام متحدہ کو مناسب ردعمل کا اظہار کرنا چاہئے -


اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل یان الیاسون نے بھی پناہ گزینوں کو اپنے یہاں پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ اس سلسلے میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتاہے -


اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی سے بھی ملاقات کی اس موقع پرڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ علاقے میں جو حالات پیدا ہوئے ہیں ان سے بعض ملکوں کی صورتحال بحرانی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے اسّی ملکوں کے دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں اوروہ مختلف ملکوں کے انتہاپسندوں پر مشتمل دہشت گرد گروہ تشکیل دے کر علاقے کی قانونی حکومتوں کے خلاف جنگ کررہے ہیں - انہوں نے یمن پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ ان حملوں کو فوری طورپر بندکرانے کے ساتھ علاقے میں قیام امن کی کوشش کرے ۔


اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل اس ادارے کے قیام کی سترہویں سالگرہ کی مناسبت سے تہران میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور ایرانی حکام سے ملاقات کے لئے تہران آئے ہوئے ہیں - یہ تقریب پیر کو تہران میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی -