مغربی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کا خیر مقدم
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i201305-مغربی_نوجوانوں_کے_نام_رہبر_انقلاب_اسلامی_کے_خط_کا_خیر_مقدم
مغربی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط نے دہشت گردی کے ساتھ امریکی کھیل سے پردہ اٹھا دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • مغربی نوجواں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کا خیر مقدم
    مغربی نوجواں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کا خیر مقدم

مغربی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط نے دہشت گردی کے ساتھ امریکی کھیل سے پردہ اٹھا دیا ہے-

امریکی حکومت کے سابق مشیر پال لاروڈی نے مغربی نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ کے خط پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا خط، دہشت گردی کے ساتھ واشنگٹن کے خطرناک کھیل کے سلسلے میں امریکی جوانوں کو آگہی عطا کرتا ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پال لاروڈی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خط بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مغرب کے دہرے رویے کے سلسلے میں کہا کہ یہ بات کسی کے لئے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ امریکہ اور مغربی طاقتیں دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کر خطرناک کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں-

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور مغربی طاقتیں ایک طرف دہشت گردی کی مذمت کرتی ہیں اور دوسری جانب انھیں آلہ کار کے طور پر استعمال کرتی ہیں تاکہ یہ گروہ، امریکہ کے دشمنوں اورعملی طور پر مغرب سے فکری طور پر آزادی کی خواہاں قوموں کی راہ میں مسائل کھڑے کرے -

لاروڈی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خط میں خاص طور سے دہشت گردی کی جڑوں کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس مسئلے کا بخوبی جائزہ لیا ہے، کہا کہ اکثر امریکی عوام نہیں جانتے کہ امریکہ اس طرح کا کھیل ، کھیل رہا ہے اور اسے آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ انھیں مغربی ذرائع ابلاغ سے سینسر شدہ خبریں ملتی ہیں اور انھیں مسائل کی حقیقت سے بے خبر رکھا جاتا ہے-

پال لاورڈی نے کہا کہ اس امر کے پیش نظر رائے عامہ کو پوری طرح سے باخبر کیا جانا چاہئے اور سب پر واضح ہونا چاہئے کہ اس امر میں ایرانی قیادت کا خط نہایت اہم ہے-