ایران کا جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کے حوالے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i203381-ایران_کا_جدید_ترین_بیلیسٹیک_میزائل_سپاہ_پاسداران_کے_حوالے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کی تحویل میں دے دیئے جانے کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۴:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی
    ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کی تحویل میں دے دیئے جانے کی خبر دی ہے-

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عماد نامی جدید ترین بیلیسٹیک میزائل سپاہ پاسداران کی آپریشنل کمان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے-

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ عماد نامی بیلیسٹیک میزائل، قدرمیزائل کی ترقی یافتہ اور جدید ترین شکل ہے کہ جس میں نشانے پر پہنچنے تک گائیڈ اور کنٹرول کرنے کی صلاحیت موجود ہے- عماد بیلیسٹیک میزائل کے اندر صحیح نشانے پر لگنے اور ہدف کو پوری طرح تباہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے-