چین کے صدر تہران میں
Jan ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran
-
چین کے صدر تہران میں
چین کے صدر شی جن پنگ جمعے کی رات ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں-
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے تہران پہنچتے ہی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا-
چینی صدر کے ہمراہ ایک اعلی سطحی سیاسی و تجارتی وفد بھی تھران پہنچا ہے-
چین کے صدر کے اس دورے کا مقصد باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ایران و چین کے درمیان ثقافتی ، تجارتی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے-
چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ ایران کے دوران ثقافتی ، قانونی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے-
چین کے صدر کا یہ دورہ ان کے ایرانی ہم منصب کی دعوت پر انجام پایا ہے-
ٹیگس