انتخابات سے قبل دو دہشت گرد گروہ پکڑے گئے: محمود علوی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i213706-انتخابات_سے_قبل_دو_دہشت_گرد_گروہ_پکڑے_گئے_محمود_علوی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے کہا ہے کہ ہم نے انتخابات کے انعقاد سے قبل دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد گرفتار کیے کہ جو انتخابات کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • سید محمود علوی نے کہا کہ آٹھ فروری کو ایک تکفیری دہشت گرد کو ایران کی جنوب مشرقی سرحدوں سے گرفتار کیا گیا کہ جس سے بہت سا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
    سید محمود علوی نے کہا کہ آٹھ فروری کو ایک تکفیری دہشت گرد کو ایران کی جنوب مشرقی سرحدوں سے گرفتار کیا گیا کہ جس سے بہت سا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے کہا ہے کہ ہم نے انتخابات کے انعقاد سے قبل دہشت گرد گروہوں سے تعلق رکھنے والے کئی افراد گرفتار کیے کہ جو انتخابات کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔

سید محمود علوی نے آج اتوار کے روز تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو ایک تکفیری دہشت گرد کو ایران کی جنوب مشرقی سرحدوں سے گرفتار کیا گیا کہ جس سے بہت سا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ انھوں نے کہا کہ برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد میں ایک میگنیٹ بم بھی شامل تھا جسے دہشت گردی کی کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کے مغربی سرحدی علاقوں کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹیلی جنس کی وزارت کے ساتھ مختلف اداروں کا تعاون جاری ہے، مزید کہا کہ گزشتہ ہفتے بدھ کے روز چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا کہ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا جس میں چھےخودکش جیکٹیں، دھماکہ خیز پاؤڈر اور ٹائم ڈیوائس وغیرہ شامل ہیں۔ ان سب چیزوں کو انتخابات کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وزارت انٹیلی جنس نے ایران میں امن قائم کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کرے گی۔