ایران کے مغربی علاقے میں دو دہشت گرد ہلاک
-
وزیر داخلہ کے سیکورٹی امور میں نائب حسین ذوالفقاری
ایران کے مغربی علاقے سومار میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ کے سیکورٹی امور میں نائب حسین ذوالفقاری نے اتوار کے روز، نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سومار کے سرحدی علاقے میں دہشت گردی کی ایک کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے، کہا کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ ایران کی مغربی سرحد کو عبور کر کے سومار کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنا چاہتا تھا لیکن ایران کی سیکورٹی فورسز نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے اس گروہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ حسین ذوالفقاری نے مزید کہا کہ ان افراد کو شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام، انتخابی امیدواروں اور تمام حکام کی کوششوں اور تعاون سے مجلس شورائے اسلامی اور مجلس خبرگان کے انتخابات بخیر و خوبی انجام پائے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔