استنبول دھماکے میں ایک ایرانی شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i217174-استنبول_دھماکے_میں_ایک_ایرانی_شہری_جاں_بحق
ترکی کے شہر استنبول میں ایرانی قونصل خانے نے، اس شہر میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں ایک ایرانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۰ Asia/Tehran
  • استنبول دھماکے میں ایک ایرانی شہری جاں بحق

ترکی کے شہر استنبول میں ایرانی قونصل خانے نے، اس شہر میں ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں ایک ایرانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں ترکی کے قونصل خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز استنبول کے مرکزی علاقے میں واقع مصروف ترین خیابان استقلال پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ایک ایرانی سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھتیس دیگر زخمی ہوگئے کہ جن میں بیشتر غیر ملکی سیاح ہیں۔

استنبول میں ایرانی قونصل خانے کے بیان کے مطابق علی رضا رزمخواہ نام کا ایک ایرانی شہری بھی اس واقعے میں مارا گیا ہے جبکہ تین ایرانی زخمی ہوگئے ہیں-

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جو ترکی کے دورے پر تھے ، استنبول چھوڑنے سے قبل، اس دہشت گردانہ واقعے میں میں زخمی ہونے والے ایک ایرانی شہری سے ٹیلیفون پر احوال پرسی بھی کی - ترکی کے ذرائع کے مطابق استنبول کے اس دہشت گردانہ واقعے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے- گذشتہ اتوار کو بھی دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں سینتیس افراد ہلاک اور ایک سو پچیس زخمی ہوگئے تھے۔