اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام کا ضامن ہے: وزیر دفاع
وزیردفاع حسین دہقان نےکہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن و استحکام کا ضامن ہے
ایران کےوزیردفاع نےکہا کہ اگر مغرب ہماری جانب حریصانہ نگاہوں سے دیکھنے کی کوشش کرے گاتوسخت پشیمان ہوگا - انہوں نے ایران کی شمالی بندرگاہ بندرانزلی میں امام رضا( علیہ السلام )بحری یونٹ کی فوجی پریڈ کے موقع پر بحریہ کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی مسلح افواج علاقےمیں کسی کےبھی خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتیں - ایران کےوزیردفاع نےکہا کہ امریکا اور اسرائیل علاقے کے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرکے خطے میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف معمولی سی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا گیا تو ہماری مسلح افواج اور ایرانی قوم پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دے گی - انہوں نے زوردے کرکہا کہ تسلط پسندانہ نظام دنیا کےکسی بھی گوشے میں اگرہمارے خلاف اقدام کرنے کی کوشش کرے گا تو ہم اس کاجواب دیں گے- ایران کے وزیردفاع حسین دہقان نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ دہشت گردی کےحامی بعض ممالک بظاہرانسانی حقوق کادفاع کررہے ہیں، کہا کہ دشمنوں نےدہشت گرد تکفیری گروہوں کومسلمانوں کا قتل عام کرنےپرمامور کررکھا ہے- انہوں نے کہا کہ آج مغرب اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ، علاقے کو تباہ و برباد کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کی رہنمائیوں کے زیرسایہ ایران کی مسلح افواج پوری طرح متحد اور انتہائی طاقتور ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیوں کےذریعے ہمیں جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے محروم کردیں گے تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے -