ایران مخالف گروہوں کے اقدامات کی روک تھام کی جائے گی: جواد ظریف
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے ایرانو فوبیا اور ایران مخالف گروہوں کے اقدامات کی روک تھام کی جائے گی-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے، جو آب و ہوا کی تبدیلی کے معاہدے پر دستخط کے پروگرام اور پائیدار ترقی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ ان کا یہ دورہ ایک مناسب موقع ہے تاکہ علمی حلقوں میں شرکت اور انٹرویوز کے ذریعے ان اقدامات کی روک تھام کی جائے جو، مشترکہ جامع ایکش پلان سے قبل مخالف اور دشمن گروہوں نے ایرانو فوبیا کے حوالے سے انجام دیئے ہیں-
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے وقت سے اب تک امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ بالمشافہہ ملاقات نہیں کی ہے اسی لئے وہ نیویارک میں، امریکہ کے توسط سے ایکشن پلان پر ٹھوس عملدرآمد کی ضرورت کے پیش نظر، جان کیری کے ساتھ ملاقات میں اس مسئلے کا جائزہ لیں گے-