صدر مملکت کی جانب سے جنوبی کوریا کی صدر کا سرکاری استقبال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i224119-صدر_مملکت_کی_جانب_سے_جنوبی_کوریا_کی_صدر_کا_سرکاری_استقبال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج صبح تہران میں جنوبی کوریا کی صدر کا سرکاری استقبال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر حسن روحانی نے جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون ہای کا سرکاری استقبال کیا۔
    ڈاکٹر حسن روحانی نے جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون ہای کا سرکاری استقبال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے آج صبح تہران میں جنوبی کوریا کی صدر کا سرکاری استقبال کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے جنوبی کوریا کی صدر پارک گئون ہای کے سرکاری استقبال کی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور اس کے بعد، جنوبی کوریا کی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کیا۔

دونوں ملکوں کے صدور اس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آج وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

انیس سو باسٹھ میں ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پارک گئون ہای ایران کا دورہ کرنے والی جنوبی کوریا کی پہلی صدر ہیں۔