جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i231280-جنوب_مشرقی_ایران_میں_دہشت_گردوں_کا_نیٹ_ورک_تباہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس نے جنوب مشرقی ایران کے شہر خاش میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک اور نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • جنوب مشرقی ایران میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس نے جنوب مشرقی ایران کے شہر خاش میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک اور نیٹ ورک کو تباہ کر دیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف جنرل رحیمی کے مطابق یہ کارروائی ایسی انٹیلی جنس رپورٹوں کی بنیاد پر کی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ رمضان المبارک کے دوران صوبے میں بم دھماکوں کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں نے خاش شہر میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ کرکے انہیں خود سپردگی کی پیشکش کی تاہم انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس فورس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کر کے چار دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک شخص فرار ہوگیا جو بعد ازاں تعاقب کے دوران پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔

اس کارروائی میں پولیس فورس کا ایک جوان بھی شہید ہوا ہے۔ پولیس نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے اور گولہ باردود سے لدی ایک گاڑی ضبط کر لی ہے جس میں بڑی تعداد میں کلاشنکوف، بارودی سرنگیں، دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

اس سے پہلے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایک کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے شمال مغربی ایران کے شہر سردشت میں دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کو تہس نہس کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کارروائی میں بھی پانچ دہشت گردہ ہلاک ہوگئے تھے۔