ایران کی جانب سے اورلینڈو کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i231328-ایران_کی_جانب_سے_اورلینڈو_کے_دہشت_گردانہ_واقعے_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے شہر اورلینڈو کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے اورلینڈو کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے شہر اورلینڈو کے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردوں کے خلاف اپنی اصولی پالیسی اور اس لعنت کے ہمہ گیر اور ٹھوس مقابلے کے عزم کے تحت، امریکہ کے شہر اورلینڈو میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے ایک نائٹ کلب میں اتوار کی شب پیش آنے والے دہشت گردانہ حملے میں پچاس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے تھے۔