ایران میں مقیم تمام افغان بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i233911-ایران_میں_مقیم_تمام_افغان_بچے_مفت_تعلیم_حاصل_کریں_گے
نئے تعلیمی سال سے اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم تمام افغان بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران میں مقیم تمام افغان بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے

نئے تعلیمی سال سے اسلامی جمہوریہ ایران میں مقیم تمام افغان بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق حکومت ایران نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال سے ایران میں قانونی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان پناہ گزینوں کے بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت حاصل ہوگی۔

حکومت ایران نے ملک میں مقیم تمام افغان باشندوں سے کہا ہے کہ وہ نئے تعلیمی سال کے آغاز میں اپنے تمام بچوں کو قریب ترین اسکولوں میں داخل کرائیں تاکہ ان کے بچے زیور تعلیم سے بہر مند ہوسکیں۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حکومت ایران کو حکم دیا تھا کہ وہ ایران میں مقیم تمام افغان بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا یہ حکم ایران میں مقیم افغان بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک تاریخ ساز حکم شمار ہوتا ہے۔

ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال سے ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے بچوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی۔