اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کے نام ڈاکٹر علی لاریجانی کا تہنیتی پیغام
Jul ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکروں اور عالم اسلام کی بعض شخصیات کے نام تہنیتی پیغام بھیج کر انھیں عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ اس مبارک عید کی برکت سے اسلامی معاشروں کی فضا معطر اور مسلمانوں کی جان اور دل سیراب ہوں گے۔ امت اسلامی خوش بختی اور سعادت سے معموراور روشن مستبقل کی طرف حرکت کرے گی اور عالم اسلام کے پیکر سے تفرقہ اور اختلاف کا گردوغبار چھٹ جائے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کے اکثر اسلامی ملکوں میں کل بدھ کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔