مقبوضہ فلسطینی میں صیہونی کالونی کی تعمیر بند کی جائے، ایران
Jul ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
بہران قاسمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی صیہونی کالونیوں کی تعمیر عالمی قوانین اور ضابطوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔
ایران کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مزید آٹھ سو رہائشی یونٹوں کا قیام تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔
انہوں نے عالمی اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کے مصائب و آلام کم کرنے کی غرض سے اپنا کردار ادا کریں گے۔