تہران میں اسلامی انسانی حقوق کانفرنس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i240568-تہران_میں_اسلامی_انسانی_حقوق_کانفرنس
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا موضوع سبھی ادیان الہی خاص طور پر دین اسلام کے نزدیک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • تہران میں اسلامی انسانی حقوق کانفرنس

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا موضوع سبھی ادیان الہی خاص طور پر دین اسلام کے نزدیک مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

تہران میں منعقدہ اسلامی انسانی حقوق اور کرامت انسانی کے زیرعنواں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں انسانی حقوق کا مسئلہ نظری اور عملی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ اس سلسلے میں تھیوری کے لحاظ سے بہت ہی اہم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں مگر انہیں سیاسی مسائل میں شامل کردیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے انسانی حقوق کا موضوع بہت ہی بنیادی معاملہ ہے- آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ صرف نظری اعتبار سے ہی نہیں بلکہ انسان شناسی، تصورکائنات اور خدا شناسی جیسے موضوعات میں بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔