ایران اور افغانستان کے درمیان جامع معاہدے پر دستخط
Aug ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ایران اور افغانستان جامع معاہدے پر دستخط کریں گے۔
عبدالرضا رحمانی فضلی نے بدھ کے دن ایران اور افغانستان کے باہمی تعاون کے پانچویں مشترکہ اجلاس کی اختتامی تقریب میں کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان جامع معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں توسیع آئے گی۔
عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے جامع معاہدے پر دستخط ہونے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے ۔ایرانی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ افغانستان کا تعلق اسٹریٹیجک ہے اوران دو ہمسایہ، برادراور مسلمان ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات پائے جاتے ہیں اور دونوں ممالک دوطرفہ تعاون میں توسیع کے خواہاں ہیں۔
ٹیگس