ایران نے شام میں دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i246769-ایران_نے_شام_میں_دہشت_گردانہ_دھماکوں_کی_مذمت_کی
اسلامی جمہوریہ ایران نے جارح تکفیری دہشت گردوں اور ان کے وہابی حامیوں کے توسط سے شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کو، فوجی کارروائیوں میں ان کی ناتوانی اور علاقے میں ان کی سیاسی خام خیالیوں کی شکست کی علامت قرار دیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، بہرام قاسمی
    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران نے جارح تکفیری دہشت گردوں اور ان کے وہابی حامیوں کے توسط سے شام میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کو، فوجی کارروائیوں میں ان کی ناتوانی اور علاقے میں ان کی سیاسی خام خیالیوں کی شکست کی علامت قرار دیا-

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے شام کے مختلف صوبوں طرطوس، حمص، حسکہ اور دمشق کے مضافات میں پیر کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا- ان حملوں میں دسیوں بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے -

قاسمی نے کہا کہ اس طرح کے دھماکے اس بات کی علامت ہیں کہ تکفیری دہشت گرد عناصر اوران کے وہابی حامی، علاقے میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں اسی لئے آئے دن وہ شام، عراق اور یمن میں اپنے وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اور بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں- 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ  اس طرح کے وحشیانہ جرائم میں ملوث  ڈکٹیٹروں اور ان کے حامیوں کے کرتوتوں سے بے توجہی نہ برتے اور تکفیری دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔