حکومت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے: صدر مملکت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i254464-حکومت_کا_مقصد_عوام_کی_خدمت_کرنا_ہے_صدر_مملکت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوام اور معاشرے کی خدمت کرنا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ڈاکٹر حسن روحانی نے  کہا کہ گاؤں کے لوگ سماجی زندگی کی اصلی بنیاد ہیں۔
    ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گاؤں کے لوگ سماجی زندگی کی اصلی بنیاد ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد عوام اور معاشرے کی خدمت کرنا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ہفتے کے روز تہران میں گاؤں اور قبائل کے قومی دن کی کانفرنس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بچگانہ جھگڑوں کو ختم ہونا چاہیے، کہا کہ میڈیا کو جھوٹ، الزامات، اختلاف، تفرقہ ڈالنے اور غیرضروری دھڑے بندیوں سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔

انھوں نے کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کے راستے میں کبھی شعبے کے  سربراہ کو باقی رکھنا پڑتا ہے اور کبھی اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں گاؤں کو سچائی و صداقت، امانت، شجاعت، استقامت، وطن دوستی اور سرحدوں کی حفاظت جیسی خصوصیات کا حامل قرار دیا اور کہا کہ گاؤں کے لوگ سماجی زندگی کی اصلی بنیاد ہیں۔