صیہونی عناصر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں: نائب وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i255307-صیہونی_عناصر_دنیا_کے_سب_سے_بڑے_دہشت_گرد_ہیں_نائب_وزیر_خارجہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی عناصر، دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی عناصر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں: نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی عناصر، دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صیہونی عناصر، برسوں سے فلسطین کے نہتّے عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں اور انہیں اپنے حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے موضوع پر ہونے والے ایک اجلاس میں کہا کہ ایرانی عوام سے بہتر کوئی بھی دہشت گردی کے مفہوم سے واقف نہیں ہے کیوں کہ ایران بھی ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ 

ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے بے گناہ عوام کے قتل عام کو بھی دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے دور کی دہشت گردی کا سلسلہ القاعدہ کے توسط سے وجود میں آیا اور داعش کی شکل میں اس نے ترقی کی۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ ، فکری لحاظ سے انتہائی پسماندہ اور وسائل کے لحاظ سے انتہائی پیشرفتہ گروہ ہے۔ اس دوران ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کی طاقت اور توانائی پر زور دیکر کہا کہ ایران نے اپنے دشمنوں اور ان کی جانب سے دباؤ اور پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج ایران کی سائنسی اور دفاعی طاقت کو روکا نہیں جا سکتا۔