علاقے میں مہم جوئی کا صیہونی مقصد استقامت کو کچلنا ہے،ڈاکٹر لاریجانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i275196-علاقے_میں_مہم_جوئی_کا_صیہونی_مقصد_استقامت_کو_کچلنا_ہے_ڈاکٹر_لاریجانی
ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہاہے کہ علاقے میں مہم جوئی کا مقصد استقامت کو ختم کرنا ہے تاکہ پورے علاقے پر صیہونی حکومت کے تسلط کی راہ ہموار کی جا سکے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • علاقے میں مہم جوئی کا صیہونی مقصد استقامت کو کچلنا ہے،ڈاکٹر لاریجانی

ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہاہے کہ علاقے میں مہم جوئی کا مقصد استقامت کو ختم کرنا ہے تاکہ پورے علاقے پر صیہونی حکومت کے تسلط کی راہ ہموار کی جا سکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے قبل اپنے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیامین نتن یاہو نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اپنی حالیہ ملاقات میں واقعات کو مکمل طور پر بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم، نہ تو تاریخ سے واقف ہیں اور نہ ہی توریت انھوں نے پڑھی ہے اور ایک صیہونی سے جھوٹ کے علاوہ کسی اور چیز کی کوئی توقع رکھی بھی نہیں جا سکتی۔

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا کہ نتن یاہو نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ شام میں جنگ کے پس پردہ صیہونی حکومت کھڑی ہے اور انھوں نے شام میں قیام امن کے لئے شرط بھی رکھی ہے اور اس بات کو واضح کیا ہے کہ شام میں جنگ، صیہونی مخالف استقامت کے خلاف جنگ ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے حالیہ ایک روزہ دورہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات میں انھیں ایران اور تحریک مزاحمت کے خلاف قائل کرنے کی بہت زیادہ کوشش کی مگر انھیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔