ایران اور افغانستان کے درمیان تہران مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i287284-ایران_اور_افغانستان_کے_درمیان_تہران_مذاکرات
ایران اور افغانستان کے درمیان تہران میں مختلف پانچ کمیٹیوں کے دائرے میں پہلے دور کے مذاکرات ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کے درمیان تہران مذاکرات

ایران اور افغانستان کے درمیان تہران میں مختلف پانچ کمیٹیوں کے دائرے میں پہلے دور کے مذاکرات ہوئے۔

ان مذاکرات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں پائیدار مفادات کی ضمات کی غرض سے دو طرفہ کامیابی کا طریقہ تلاش کر لیا جائے گا۔
اس موقع پرافغان قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ یما کرزئی نے اس حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور شرپسند گروپوں جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
تہران میں منعقدہ مذاکرات کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی، سیکورٹی، مہاجرین، پانی اور ثقافتی امور کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ مہینے افغانستان کے دورے کے موقع پر افغان صدرمحمد اشرف غنی کے ساتھ ایک ملاقات میں ان پانچ کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا تھا۔