ایران کی جانب سے شام میں دہشتگردی کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i289090-ایران_کی_جانب_سے_شام_میں_دہشتگردی_کی_مذمت
اتوار کے دن شام کے دارالحکومت دمشق کے التحریر اسکوائر پر ہونے والے دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے شام میں دہشتگردی کی مذمت

اتوار کے دن شام کے دارالحکومت دمشق کے التحریر اسکوائر پر ہونے والے دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں شام کے دارالحکومت دمشق میں پیر کے روز ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر شامی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جب بھی تکفیری اور دہشتگرد عناصر کی پوزیشن کمزور ہوتی ہے تو وہ اس قسم کی سفاکانہ کارروائی کرتے ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب علاقے بالخصوص شام اور عراق میں دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا.

واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں سعودی عرب، اسرائیل، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام کے صدر بشاراسد کی قانونی حکومت کو گرانے کے مقصد سے دہشتگردوں کے حملوں اور بڑے پیمانے پر حمایت کے بعد رونما ہوا۔