دہشت گرد گروہ کے ہتھیاراور گولہ بارود ضبط کر لئے گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i289580-دہشت_گرد_گروہ_کے_ہتھیاراور_گولہ_بارود_ضبط_کر_لئے_گئے
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ نےایک دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں ہتھیار ضبط کرلیے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  •   دہشت گرد گروہ کے ہتھیاراور گولہ بارود ضبط کر لئے گئے

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ نےایک دہشت گرد گروہ کے خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں ہتھیار ضبط کرلیے ہیں۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ جنرل حسین رحیمی نے کہا کہ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر، خود کو جیش العدل کہنے والے دہشت گرد گروہ کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں سراوان کے پہاڑی علاقوں سے بھاری مقدار میں اسلحے اور فوجی ساز و سامان کا پتہ چلا جنھیں ضبط کر لیا گیا۔
یہ ہتھیار جیش الظلم گروہ نے سراوان کی پہاڑیوں میں چھپا رکھے تھے جنھیں وہ دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئےاستعمال کرنا چاہتے تھے۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ کے مطابق ملنے والے ہتھیاروں میں پینتیس کلاشنکوف ، طیارہ شکن توپ، دسیوں کارتوس، دو ایس پی جی نائنتھ اور بھاری مقدار میں دیگر اسلحے شامل ہیں۔ جیش الظلم نامی دہشت گرد گروہ نے چھبیس اپریل کو میرجاوہ میں نو بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے کے ساتھ ہی اب تک کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔