ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ، امریکیوں کی شکست ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i290176-ٹوٹل_کمپنی_کے_ساتھ_معاہدہ_امریکیوں_کی_شکست_ہے
ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ، امریکیوں کی شکست ہے

ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ ٹوٹل کمپنی کے ساتھ معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےسنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے قومی بينک ميوزيم كی افتتاحی تقريب کے موقع پرکہا کہ امریکہ نے ایران پر پابندی لگانے کے ضمن میں کہا تھا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایران کی تیل کی صنعت میں 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور ٹوٹل کمپنی کے مابین معاہدہ پابندیوں کے خاتمے اور امریکیوں کی شکست کی علامت ہے.

واضح رہے کہ 3 جولائی 2017 کو ايران اور ٹوٹل كمپنی كے درميان  تہران میں چار ارب آٹھ سو ملین ڈالر کےمعاہدے پر دستخط ہوئے۔