امریکی حکام کے بیانات من گھڑت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i290288-امریکی_حکام_کے_بیانات_من_گھڑت
ایران نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کا جواب عملی میدان میں دیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکی حکام کے بیانات من گھڑت

ایران نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کا جواب عملی میدان میں دیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بريگيڈيئر جنرل سيد مسعود جزائری نے گزشتہ دنوں میں امریکہ کے مختلف فوجی اور سیاسی اہلکاروں کی ایران کے خلاف بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کا جواب عملی میدان میں دیں گے۔

بريگيڈيئر جنرل سيد مسعود جزائری نے كہا كہ امريكی وزير دفاع سميت ديگر امريكی سياستدانوں نے اسلامی جمہوری نظام كو گرانے كے اپنے بچگانہ خيالات اور خواہشات كے لئے مختلف اقدامات كئے ليكن اس میں ناکام رہے۔

انہوں نے كہا كہ ايران اپنی پوری توجہ خطے ميں دہشت گردوں كو شكست دينے اور اپنے ملكے سے باہر نكالنے پر مركوز كئے ہوئے ہے اور ہميں يقين ہے كہ اللہ كی مدد سے ہم كامياب ہوں گے۔

بريگيڈيئر جنرل سيد مسعود جزائری نے مزيد كہا كہ امريكہ ايران كے خلاف نئی پابنديوں كی تياری كر رہا ہے جس كا خميازہ خود امريكی حكومت كو بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے كہا كہ ايران ان پابنديوں كے مقابلے كيلئے تيار ہے۔

واضح رہے كہ امريكی وزيرجنگ جيمز ميٹِس نے اپنے حاليہ بيان ميں ايران پر دہشت گردانہ كارروائيوں ميں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔