ایرانی کرنسی ریال کوتومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i291498-ایرانی_کرنسی_ریال_کوتومان_میں_تبدیل_کرنے_کا_بل_منظور
ایرانی کابینہ نے ملکی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی کرنسی ریال کوتومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور

ایرانی کابینہ نے ملکی کرنسی کو ریال سے تومان میں تبدیل کرنے کا بل منظور کرلیا ہے

سیکرٹری کابینہ محسن حاجی مرزائی نے کہا کہ کرسنی تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومتی اقتصادی کمیشن گزشتہ 6 ماہ سے اس معاملے کا جائزہ لے رہا تھا.

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد کرنسی کے لین دین میں عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے.

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ 1 تومان 10 ریال کے برابر ہوگا اور تمام اشیا کی قیمتوں سے صفر ہٹادیا جائے گا.

اراکین پارلیمنٹ کی منظوری اور شورای نگهبان کی موافقت کے بعد ایرانی کرنسی ریال سے تومان میں بدل جائیگی۔