کابل دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i295576-کابل_دہشت_گردانہ_حملے_کی_ایران_کی_جانب_سے_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل کے علاقے خیرخانہ میں مسجد امام زمانہ علیہ السلام پردہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • کابل دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل کے علاقے خیرخانہ میں مسجد امام زمانہ علیہ السلام پردہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعے کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شمالی علاقے خیرخانہ میں مسجد امام زمانہ  علیہ السلام پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین، افغان عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا - ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے افغان عوام کے اتحاد اور بھائی چارے کو نشانہ بنا رکھا ہے - ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہہ مذہبی اور مسلکی اختلافات کو ہوا دینا نابودی کی سمت بڑھ رہے دہشت گردوں کے مقاصد میں شامل ہے - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام اور حکومت کو چاہئے کہ پوری ہوشیاری اور اتحاد کے ذریعے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ہمیشہ کی طرح مایوس کریں - داعش کے دہشت گردوں نے جمعے کو کابل کی مسجد امام زمانہ علیہ السلام میں دہشت گردانہ حملہ کرکے بیس نمازیوں کو شہید کردیا تھا - سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے چاروں دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا تھا