ایران کو امریکی کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم
Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۶:۰۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کا حالیہ برسوں میں خطے میں موجود امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز میں نفوذ رہا ہے اور ہمیں امریکہ کے تمام کرتوتوں اور بہیمانہ اقدامات کا علم ہے ۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئراسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں مزید ذلیل اور رسوا ہوجائے گا ۔
جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ امریکہ کہاں دیکھ رہا ہے کہاں بمباری کررہا ہے کہاں سے عبور کررہا ہے اور داعش کی کس طرح حمایت اور مدد کررہا ہے۔
ٹیگس