ایران کی جانب سے پاکستان میں دھماکے کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i300141-ایران_کی_جانب_سے_پاکستان_میں_دھماکے_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع درگاہ فتح پور پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے پاکستان میں دھماکے کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع درگاہ فتح پور پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ  ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے صوبے بلوچستان  کے ضلع جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور پر ہونے والے خودکش حملے کے افسوسناک سانحے پر پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ یقینا ایسی بزدلانہ کارروائیوں اور سازشوں کو نا کام بنانے کیلئے پاکستانی قوم اور حکومت ہوشیار رہیں گی۔

واضح رہے کہ کل جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔