ایران کے اعلی سطحی وفد کا دورۂ افغانستان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i300409-ایران_کے_اعلی_سطحی_وفد_کا_دورۂ_افغانستان
اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلی سطح سفارتی وفد دورۂ افغانستان پر پہنچ گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے اعلی سطحی وفد کا دورۂ افغانستان

اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک اعلی سطح سفارتی وفد دورۂ افغانستان پر پہنچ گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پرعملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امورعباس عراقچی، نائب وزیرخارجہ برائے ایشیا اور پیسیفک امور محمد ابراہیم رحیم پور اور نائب وزیر برائے توانائی اور پانی رحیم میدانی 15 اراکین پر مشتمل اعلی سطحی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔

ایران اور افغانستان کے مابین ایک طویل مدتی تعاون کے معاہدے کے حوالے سے پانچ مشترکہ کمیشنوں کا قیام عمل میں آیا جس کو 7 مئی کو ایرانی وزیر خارجہ کے ایک روزہ دورہ کابل کے موقع پر حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس دورے کے موقع پر ایرانی وفد ان پانچ مشترکہ کمیشنز کے حوالے سے جائزہ لے گا اور اس حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی وفد میں قانونی، سیاسی، فوجی، کونسلر اور سیکورٹی ماہرین شامل ہیں۔