سعودی خارجہ پالیسی تکفیریت اور دہشتگردی کے فروغ پر مبنی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i300413-سعودی_خارجہ_پالیسی_تکفیریت_اور_دہشتگردی_کے_فروغ_پر_مبنی
بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی حکام یمن میں اپنی اپنی جارحیت اور خطے میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کو چھپانے کے لئے بین الاقوامی فضا کو ایران کے خلاف مشتعل کرنے کی سازشوں پر اتر آتے ہیں جبکہ سعودیوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں اور نہ ہی ان کی کوئی حیثیت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • سعودی خارجہ پالیسی تکفیریت اور دہشتگردی کے فروغ پر مبنی

بہرام قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی حکام یمن میں اپنی اپنی جارحیت اور خطے میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کو چھپانے کے لئے بین الاقوامی فضا کو ایران کے خلاف مشتعل کرنے کی سازشوں پر اتر آتے ہیں جبکہ سعودیوں کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کوئی نئی بات نہیں اور نہ ہی ان کی کوئی حیثیت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی وزیرخارجہ کے ایران مخالف تکراری الزامات  پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی تکفیریت، انتہا پسندی اور دہشتگردی کے فروغ پر مبنی ہے اور یمن کے خلاف اس کے جنگی جرائم کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا.

انہوں نے کہاکہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جنگی جرائم، غریب عوام پر جارحیت بالخصوص خطے میں انتہاپسندوں اور دہشتگردوں کی ناقابل انکار حمایت کے باوجود سعودی عرب انتہائی بے شرمی کے ساتھ عالمی برادری میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی پر شرط عائد کرتا ہے.

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے جمعہ کے روز اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنے بے بنیاد اور من گھڑت دعووں کو دوہراتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران چاہتا ہے کہ وہ عالمی برادری کا فعال رکن بنے تو اسے دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے اجتناب کرنا  ہوگا۔