دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کی سازش کا انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456450-دمشق_پر_صیہونی_فوج_کے_حملے_کی_سازش_کا_انکشاف
ایک صہیونی اخبار نے دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کی سازش کا انکشاف اور اعلان کیا ہے کہ یہ تجویز صیہونی حکومت کے آرمی چیف کی حالیہ ملاقات کے دوران پیش کی گئی۔
(last modified 2026-09-14T09:37:24+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۰۷ Asia/Tehran
  • دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کی سازش کا انکشاف

ایک صہیونی اخبار نے دمشق پر صیہونی فوج کے حملے کی سازش کا انکشاف اور اعلان کیا ہے کہ یہ تجویز صیہونی حکومت کے آرمی چیف کی حالیہ ملاقات کے دوران پیش کی گئی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: اسرائیلی اخبار «واللا» نے صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اس حکومت کے فوجیوں کے سامنے دمشق پر حملے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور یہ انکشاف شام میں صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کی رپورٹ کے دوران  کیا گیا ہے۔

صہیونی حکومت کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس حکومت کا فوجی ادارہ شام کے اندر کارروائیوں کے دائرے کو وسعت دینے اور وہاں کے دیہاتوں اور مختلف علاقوں میں داخلے کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ  وہ اپنے خلاف  مبینہ "معاندانہ عزائم"  کا سد باب کر سکے۔

اس ذریعے نے مزید بتایا کہ شام میں دراندازی اس مقصد سے کی جا رہی ہے کہ خطرات پر نظر رہے اور خطرات کو مقبوضہ علاقوں کی سرحد سے پہلے ہی روکا جا سکے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel