دہشت گردی اسلامی ملکوں کے لئے سنگین خطرہ ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i301759-دہشت_گردی_اسلامی_ملکوں_کے_لئے_سنگین_خطرہ_ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ دہشت گردی امت اسلامیہ اور اسلامی ملکوں کے لئے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی اسلامی ملکوں کے لئے سنگین خطرہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ دہشت گردی امت اسلامیہ اور اسلامی ملکوں کے لئے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے افغانستان کی مساجد میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کو اسلامی ملکوں اور قوموں کے لئے خطرہ قرار دیا-

علی شمخانی نے ہفتے کو اپنے افغان ہم منصب کے نام ایک پیغام میں کہا کہ تکفیری دہشت گردی جسے علاقے کے بعض ملکوں کی مالی اور انٹیلیجینس حمایت حاصل ہے، اسلامی ملکوں اور قوموں کے لئے سنگین خطرہ ہے اور اس کا مقابلہ سبھی باہمی اتحاد اور مشترکہ تدابیر کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے-

انہوں نے کہا داعش کے افکار کا ثقافتی طریقے سے مقابلہ فوجی کارروائیوں کے ساتھ ہونا چاہئے اور عالم اسلام خاص طور پر ایران اور افغانستان کے علما اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں-