صیہونی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی، ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i304739-صیہونی_سازشیں_کبھی_کامیاب_نہیں_ہو_سکیں_گی_ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطینی امنگوں کو کنارے لگانے کے لئے صیہونزم کی سازشیں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • صیہونی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ فلسطینی امنگوں کو کنارے لگانے کے لئے صیہونزم کی سازشیں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کے روز فلسطینی عوام سے یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ سات عشروں کے دوران فلسطین کی تاریخ نے اس بات کی بخوبی نشاندہی کی ہے کہ صیہونیوں کی  جارحیت کولگام دینے مقبوضہ علاقوں کو آزاد اور فلسطینیوں کی وطن واپسی نیز غاصب دشمن کی توسیع پسندی کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ جائز و قانونی دفاع اور استقامت ہے۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں بحران کا واحد حل فلسطینی قوم کے عزم و ارادے کو عملی جامہ پہنانا ہے اور مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں پر مشتمل تمام فلسطینیوں کی شمولیت سے ریفرنڈم کے ذریعے فلسطین کے مستقبل کا تعین ایک ایسا قانونی و انسانی اور منصفانہ نیز تسلیم شدہ بین الاقوامی اصول ہے جو خاص طور سے اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران کی عظیم قوم نے فلسطین کے نشیب و فراز سے دوچار تمام ادوار میں ہمیشہ فلسطینی قوم سے اپنی یکجہتی پر تاکید کی ہے اور اس نے فلسطین کے مظلوم عوام کی امنگوں کی حمایت سے کبھی ہاتھ نہیں کھینچا ہے۔قابل ذکر ہے کہ انتیس نومبر کی تاریخ، ہر سال تقسیم فلسطین کی قرارداد جاری کئے جانےجیسے تلخ واقعات کی یاد تازہ کرنے اور ساتھ ہی فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی نیز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک مبصر ملک کی حیثیت سے فلسطین کے انتخاب کی تاریخ شمار ہوتی ہے۔