ایرانی پارلیمنٹ میں انقلاب فلسطین کی حمایت میں بل منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i308215-ایرانی_پارلیمنٹ_میں_انقلاب_فلسطین_کی_حمایت_میں_بل_منظور
ایران کے پارلیمانی اراکین نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ میں انقلاب فلسطین کی حمایت میں بل منظور

ایران کے پارلیمانی اراکین نے فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ یا مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے بدھ کی صبح فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت میں بل کی منظوری دے دی۔ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کا اعلان، فلسطین کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش تھی۔مجلس شورائے اسلامی میں پاس کئے جانے والے اس بل کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ فلسطین کے مستقل دارالحکومت کی حیثیت سے بیت المقدس کی بھرپور حمایت کرے۔