کابل دہشت گردانہ حملے کی ایران کی جانب سے مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں ثقافتی تحقیقاتی مرکز اور آوا نیوز ایجنسی کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کابل کے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور افغان عوام و حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا-
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ثقافتی تحقیقاتی مرکز اور صحافتی ادارے کے دفتر پر حملے سے انتہا پسندی اور تشدد پسندی مزید رسوا اور بے نقاب ہو گئی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے حامی و سرپرست، آزادی بیان اور افغان عوام کے اتحاد سے کس قدر عداوت و دشمنی رکھتے ہیں-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بدخواہ عناصر اور نفرت پھیلانے والے کج فکر افراد اپنی حالیہ سنگین شکست کے بعد اب اپنا گھٹیا مفاد علاقے میں بدامنی پھیلانے اور بیگناہوں کا قتل عام کرنے میں دیکھ رہے ہیں-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان عوام اور حکومت کی ہوشیاری، افغانستان کے سبھی گروہوں اور اقوام کا اتحاد نیز علاقے کے ملکوں کا باہمی تعاون بے رحم اور دل کے اندھے دشت گردوں کی عداوت و دشمنی پر قابو پانے کا بہترین ذریعہ ہے-
واضح رہے کہ کابل میں تبیان ثقافتی اور تحقیقاتی مرکز اور آوا نیوز ایجنسی کے دفتر پر دہشت گردانہ حملے میں چالیس سے افراد جاں بحق اور پچا دیگر زخمی ہوئے ہیں-