مغربی ایران کے شہر سرپل ذھاب میں زلزلہ
Jan ۰۶, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ کے شہر سرپل ذھاب میں ہفتے کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز زمین میں آٹھ کلومیٹرکی گہرائی میں بتایا گیا ہے۔ صوبے کے ایک اور شہر قصر شیرین میں بھی زلزلے کی خبریں موصول ہوئی جس کی شدت چار اعشاریہ ایک بتائی گئی ہے۔ ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئی ہیں تاکہ نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔