رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کی پاکستانی میڈیا میں کوریج
ایران کے حالیہ ہنگاموں کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بیانات کا پاکستانی ذرائع ابلاغ میں وسیع انعکاس ہوا ہے۔
روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے واضح کردیا ہے کہ ایران کے عوام نے امریکہ اور برطانیہ نیز ایران کی اسلامی جمہوری حکومت کو سرنگوں کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو ایک بار پھر بتا دیا ہے کہ تمہاری سازش ناکام ہوگئی ہے اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ریڈیو پاکستان پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیںروزنامہ بزنس ریکارڈر نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر نے دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی عظیم الشان ریلیوں کی تعریف کرتے ہوئے، امریکہ اور اسرائیل کو ا یران کے اسلامی نظام کے خلاف سازشوں کی بابت خبردار کیا ہے۔