چابہار کا توسیعی منصوبہ، بامقصد منصوبہ ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i310961-چابہار_کا_توسیعی_منصوبہ_بامقصد_منصوبہ_ہے
چابہار کا توسیعی منصوبہ ، ایران ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ایک بامقصد منصوبہ ہے جس کے ذریعے تینوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائےگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۱ Asia/Tehran
  • چابہار کا توسیعی منصوبہ، بامقصد منصوبہ ہے

چابہار کا توسیعی منصوبہ ، ایران ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ایک بامقصد منصوبہ ہے جس کے ذریعے تینوں ملکوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائےگا۔

یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی اور عالمی امور سے متعلق ریسرچ سینٹر کے سربراہ سجاد پور نے نئی دھلی میں رائے سینا ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے چابہار کی بندرگاہ کا استعمال ایک نئے ماحول کو جنم دے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار سجاد پور نے کہا کہ چابہار کے ذریعے ہندوستان اور افغانستان کو شمال جنوب کوریڈور کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے قائم کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کا استعمال افغانستان میں امن و استحکام کی ضمانت فراہم کرےگا بنا برایں چابہار کا منصوبہ ایسا کامیاب منصوبہ ہے جو علاقائی توازن میں مناسب تبدیلیوں کا بھی باعث بنے گا۔ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی اور عالمی امور کے ریسرچ سینٹر کے سربراہ نےکہا کہ چابہار کی بندرگاہ کے استعمال سے ہندوستانی تاجروں کے اخراجات میں ساٹھ فی صد جبکہ وقت میں پچاس فی صد کی کمی واقع ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران ، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان چابہار کی بندرگا سے متعلق ہونے والا معاہدہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ علاقائی تعاون کا عملی نمونہ ہے جس سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔