شام پر ایران اور روس کا تعاون اطمینان بخش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i311061-شام_پر_ایران_اور_روس_کا_تعاون_اطمینان_بخش
جابری انصاری نے کہا ہےکہ روسی نمائندے کے ساتھ شامی مسئلے پر گفتگو ہوئی اورامن عمل کو آگے بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
  • شام پر ایران اور روس کا تعاون اطمینان بخش

جابری انصاری نے کہا ہےکہ روسی نمائندے کے ساتھ شامی مسئلے پر گفتگو ہوئی اورامن عمل کو آگے بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سنیئر مذاکرات کار حسین جابری انصاری نے ماسکو میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شام کے حوالے سے تہران اور ماسکو کے درمیان موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیااورآستانہ عمل کے تحت شام کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روسی حکام کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال اورتبدیلیوں پر گفتگو ہوئی، یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ یمن کے مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

انہوں نے کہا کہ لیبیا، مسئلہ فلسطین، عراق کے حالات اور القدس کے حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ فیصلے پر بھی بات چیت ہوئی.