یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے، 9 یمنی شہید
یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں 9 عام شہری شہید ہوگئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں میں 9 عام شہری شہید ہوگئے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مختلف صوبوں پر ہونے والے سعودی عرب کے حملوں میں 14 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کے نئے دور کے آغاز سے اب تک 276 یمنی شہری شہید اور 654 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 3 ستمبر سے یمن پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں عام شہریوں کے شہید اور زخمی ہونے کے علاوہ ملک کے مختلف صوبوں میں شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel