ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458584-ایران_اور_پاکستان_کے_وزرائے_خارجہ_کے_درمیان_ٹیلی_فونی_گفتگو
ایرانی وزير خارجہ سید عباس عراقچی کا علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔
(last modified 2026-11-06T08:36:08+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو

ایرانی وزير خارجہ سید عباس عراقچی کا علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ سے تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق  سید عباس عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں سیاسی مشاورت کے  سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونی رابطہ کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی تازہ صورت حال، کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی کوششوں اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کی شام سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، اردن کے وزير خارجہ ایمن الصفدی اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن سے بھی الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو کی تھی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel