ایران میں داعش دہشتگردوں کی گرفتاری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i312073-ایران_میں_داعش_دہشتگردوں_کی_گرفتاری
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے ایران کے مغربی علاقے میں داعش دہشتگردوں اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات بیان کیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران میں داعش دہشتگردوں کی گرفتاری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ نے ایران کے مغربی علاقے میں داعش دہشتگردوں اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات بیان کیں۔

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے ایرانی ٹی وی چینل 2 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایران کے مغربی علاقے میں  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نجف بریگیڈ نے 16 داعش دہشت گردوں کو گرفتار اور چند دیگر کو ہلاک کرلیا ہے جبکہ اس کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

جنرل پاکپور نے کہا کہ سپاہ کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ داعش کے 21 دہشت گرد ایران کے مغربی سرحدی علاقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد سے کڑی نگرانی کا کام شروع ہوا اورسپاہ کی نجف کمانڈ نے مناسب وقت میں کارروائی کا فیصلہ کیا اوربھر پور کارروائی شروع ہوتے ہی داعش کو سخت جانی نقصان پہنچا۔