چار ہندوستانی بحری جہازوں کی ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i312893-چار_ہندوستانی_بحری_جہازوں_کی_ایران_کی_بحری_حدود_کی_خلاف_ورزی
اسلامی جمہوریہ ایران کی آبادان بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہندوستانی بحری جہازوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • چار ہندوستانی بحری جہازوں کی ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی

اسلامی جمہوریہ ایران کی آبادان بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہندوستانی بحری جہازوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی آبادان بحریہ کے کمانڈر کرنل محمد علی موسیوند نے کہا ہے کہ ہندوستان کے یہ ماہیگیری سے متعلق بحری جہاز عملے کے 16 افراد کے ساتھ سنیچر کے روز ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے اور انھیں ایران کی بحریہ کے جوانوں نے روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔

آبادان بحریہ کے کمانڈر کرنل محمد علی موسیوند کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے بعد  تحویل میں لئے گئے افراد کو رہا کر دیا جائیگا۔