جدید ترین ڈورن طیارے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i313045-جدید_ترین_ڈورن_طیارے_کی_پروڈکشن_لائن_کا_افتتاح
عشرہ فجر کے پانچویں روز اسمارٹ بموں سے لیس مہاجر چھے نامی ڈرون طیارے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • جدید ترین ڈورن طیارے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح

عشرہ فجر کے پانچویں روز اسمارٹ بموں سے لیس مہاجر چھے نامی ڈرون طیارے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے ایک خصوصی تقریب کے دوران مہاجر چھے ڈرون طیارے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ دشمنوں کی سازشوں اور پابندیوں کے باوجود مسلح افواج کی دفاعی  ضروریات بالخصوص جدید ہتھیاروں اور آلات کی تیاری کی موثر حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر ڈرون طیارہ مکمل طور سے ایرانی ماہرین اور دفاعی سائنسدانوں نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور اس میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے انتہائی جدید ترین اسمارٹ بم نصب کیے گیے ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ مہاجر چھے ڈرون طیارے میں اپنے ہدف کو پوری ایکوریسی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔