ایران کے میزائلی پروگرام پر کسی سے بھی بات چیت نہیں ہوگی
Feb ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ میزائلی پروگرام پر کسی بھی ملک سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے عشرہ فجر کی تقریبات میں شرکت کے لئے ایران آئے ہوئے غیرملکی مہمانوں کی کانفرنس کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میزائلی توانائی اور صلاحیت ایران کی دفاعی طاقت کا ایک حصہ ہے اور اس بارے میں کسی سے بھی بات چیت نہیں ہوسکتی - ان کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایٹمی معاہدے کا ایران کی میزائلی توانائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اپنی توانائی کو فروغ دینے کے لئے مکمل تہیہ کئے ہوئے ہے - جنرل سلامی نے کہاکہ شام میں امریکا کی فوجی موجودگی غیر قانونی ہے اور یقینی طور پر امریکا کو شکست ہوگی -
ٹیگس